مفتی عبد القوی کو ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس میں باقاعدہ طور پر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا گیا‘ ذرائع

ہفتہ 23 جولائی 2016 17:59

مفتی عبد القوی کو ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس میں باقاعدہ طور پر بیان ..

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پولیس نے مفتی عبد القوی کو ماڈل گرل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں شامل تفتیش کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مرکزی ملز وسیم کے انکشافات کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

مفتی عبدالقوی کو بھی شامل تفتیش کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔ مفتی عبدالقوی ممکنہ طور پر ایک دو روز میں اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کرائیں گے۔اس سے قبل قندیل بلوچ کی والدہ انور مائی نے متعدد بار میڈیا کے سامنے مفتی عبدالقوی ،قندیل کے سابق شوہر عاشق حسین اور شاہد لوگا پرقتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :