نیب نے ڈی ایچ اے اراضی کیس میں ملزم کامران کیانی کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دیں ،ریڈ وارنٹ جاری کرنیکی سفارش

ایلیزیم کمپنی کا اصل مالک کامران کیانی ہے ، ایلیزیم پاکستان ایلیزیم مشرق وسطی کی ذیلی کمپنی ہے‘ گرفتار سی ای او نے بیان ریکارڈ کرا دیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 17:56

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) قومی احتساب بیورو نے ڈی ایچ اے اراضی کیس میں ملزم کامران کیانی کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دیں ،ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی سفارش کر دی گئی ، ایلیزیم کمپنی کے گرفتار سی ای او نے بھی قواعد کی خلاف ورزی کا ذمہ دار کامران کیانی کو قرار دے دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈی ایچ اے اراضی کیس میں گرفتار ملزم وسیم اسلم بٹ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

کمپنی کے سی ای او نے انکشاف کیا ہے کہ ایلیزیم کمپنی کا اصل مالک کامران کیانی ہے ۔ ایلیزیم پاکستان ایلیزیم مشرق وسطی کی ذیلی کمپنی ہے، کامران کیانی کو بچانے کے لئے انہیں پھنسایا جا رہا ہے ۔دوسری جانب نیب کی تفتیشی رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ کامران کیانی نے خود کو بچانے کے لئے کمپنی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور اپنے شیئرز ایلیزیم پاکستان سے ایلیزیم مشرق وسطی منتقل کیے۔

متعلقہ عنوان :