یوم انسداد ڈینگی؛ گلبرگ ٹاوٴن کے زیر اہتمام لبرٹی چوک سے حسین چوک تک آگاہی واک کا اہتمام

ڈینگی مچھر پر ماضی میں بھی قابو پایا؛ آئندہ بھی سر اٹھانے کی مہلت نہیں دی جائے گی‘آگاہی سیمینار کے شرکاء کا عزم

ہفتہ 23 جولائی 2016 17:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) یوم انسداد ڈینگی پرٹی ایم اے گلبرگ ٹاوٴن کے زیر اہتمام لبرٹی چوک سے حسین چوک تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاوٴن راوٴ امتیاز احمد نے کی۔ واک میں محکمہ تعلیم، صحت،سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی، ٹی ایم اے اتھارٹی، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی، واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی سمیت الائیڈ محکمہ جات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شرکت نے شرکت کی۔

آگاہی واک کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیاکہ گلبرگ ٹاوٴن کے 2000سے زائد ورکرز اور والنٹیئرزٹاوٴن کی تمام 15یونین کونسلز میں گھر گھر جا کر ان ڈور سرویلنس ایکٹویٹی میں شریک ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈینگی کے خلاف اس موثر مہم سے شہریوں میں آگاہی پھیلائی جارہی ہے اور ڈینگی کو ہر صورت کو شکست دی جائے گی۔ اس موقع پر واک کے شرکاء نے شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

ٹاوٴن انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی آگاہی سیمینار سے خطاب میں ماہرین کا کہا تھا کہ مون سون کی بارشوں کے پیش نظراگلے چند ماہ ڈینگی کے حوالے سے حساس ہیں جن میں مچھر کی افزائش کو روکنے کے لئے تمام سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اسی ضمن میں گلبرگ ٹاوٴن انتظامیہ کی جانب سے گھر گھر جا کر مکینوں کو ڈ ینگی سے محفوظ رہنے اور مچھر کی افزائش کو روکنے کے سلسلہ میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ مجموعی طور پر سوسائٹی کے تمام حلقوں کی کاوش سے ڈینگی مچھر پر ماضی میں بھی قابو پایا گیا اور آئندہ بھی اسے سر اٹھانے کی مہلت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :