پی آئی اے کے جرمن سربراہ کی سیکیورٹی کلیئرنس کے معاملہ پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے وضاحت طلب کرلی

ہفتہ 23 جولائی 2016 17:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پی آئی اے کے جرمن سربراہ کی سیکیورٹی کلیئرنس کے معاملہ پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے وضاحت طلب کرلی ہے۔سی اے اے کے ڈائریکٹرائر ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق کلیئرنس کے بغیر تعیناتی قومی ایوی ایشن پالیسی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تعیناتی کے بعد سے کلیئرنس کے بارے میں آگاہ نہ کیے جانے کی بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مراسلہ کے مطابق جرمن سربراہ کی سیکیورٹی کلیئرنس کے حوالے سے پی آئی اے کو کہا گیا ہے کہ اصل صورتحال واضح کی جائے۔ درکار کلیئرنس کے لیے اب تک کی گئی کارروائی سے فوری آگاہ کیا جائے اور کلیئرنس کے لیے جاری تمام کارروائی سے بھی سی اے اے کو آگاہ رکھا جائے۔ذرائع کے مطابق جرمن سربراہ کی تعیناتی کو 2 اداروں کی کلیئرنس سے مشروط کیا گیا تھا لیکن صرف ایک ادارے کی کلیئرنس پر فروری 2016 میں ہلڈن برینڈ کو جوائن کروا دیا گیا۔ دوسرے ادارے کی جانب سے تاحال کلیئرنس جاری نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :