قندیل بلوچ قتل کیس:مفتی قوی کا22جون کے بعد قندیل سے کوئی رابطہ نہیں ہوا

پولیس نے مقتولہ قندیل،ملزم وسیم اور مفتی قوی کا فون ریکارڈ حاصل کررکھا تھا،ریکارڈ کے مطابق قندیل بلوچ قتل سے قبل ملزم وسیم کا اس کے بڑے بھائی سے فون پر متعدد بار رابطہ ہوا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جولائی 2016 17:39

قندیل بلوچ قتل کیس:مفتی قوی کا22جون کے بعد قندیل سے کوئی رابطہ نہیں ہوا

ملتان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی2016ء) :ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،جس کے تحت پولیس نے مقتولہ قندیل،ملزم وسیم اور مفتی قوی کا فون ریکارڈ حاصل کرلیاہے،ریکارڈ کے تحت مفتی قوی کا22جون کے بعد قندیل بلوچ یا رشتہ داروں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتولہ قندیل،ملزم وسیم اور مفتی قوی کا فون ریکارڈ حاصل کرلیاہے۔فون ریکارڈ کے مطابق قندیل بلوچ قتل سے قبل ملزم وسیم کا اس کے بڑے بھائی سے فون پر متعدد بار رابطہ ہوا ہے۔جبکہ فون ریکارڈ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مفتی عبدالقوی کا 22جون کے بعد قندیل بلوچ یا اس کے رشتہ داروں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :