دبئی: ایشیائی شہری 9.5کلو گرام چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 23 جولائی 2016 17:25

دبئی: ایشیائی شہری 9.5کلو گرام چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء): دبئی پولیس نے ایشیائی ڈرگ ڈیلر کو 9.5کلو گرام چرس رکھنے کے الزام میں گر فتار کر لیاہے ۔ دبئی انویسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل خلیل ابراہیم ال منصوری نے مقامی اخبار کے نمائیندے کو بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک ایشیائی ڈرائیور چرس بیچنے کا غیر قانونی کاروبار کرتاہے ۔

(جاری ہے)

دبئی انویسٹیگیشن پولیس نے چھاپہ مارکر بیچی گئی چرس سے حاصل شدہ 22,000درہم ضبط کر لیئے۔ دبئی پولیس کے مطابق مذکورہ منشیات فروش کے روابط بیرونی ملک سے تھے ۔جہاں سے وہ چرس خرید کر امارات میں بیچتا تھا۔ دبئی پولیس نے اس کا مقدمہ پبلک پراسکیوشن کو بھجوا دیاہے۔