لاپتا بھارتی طیارے کا ملبہ نہ مل سکا، تلاش جاری

ہفتہ 23 جولائی 2016 17:18

لاپتا بھارتی طیارے کا ملبہ نہ مل سکا، تلاش جاری

نئی دہلی ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی ۔2016ء) لاپتا ہونے والے بھارتی فضائیہ کے ایک ٹرانسپورٹ طیارے کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔ اس طیارے پر 29 افراد سوار تھے اور یہ پرواز کے کچھ دیر بعد لاپتا ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چنئی سے اڑنے والے اس طیارے کا ملبہ خلیج بنگال میں ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تلاش کے اس کام میں 16 بحری جہاز جب کہ متعدد طیارے مصروف ہیں۔ بھارتی فضائی کے ایک ترجمان کے مطابق اس جہاز کی طرف سے کوئی ایمرجنسی سگنل موصول نہیں ہوا تھا، جس کی بنا پر اب تک یہ معلوم نہیں کہ طیارے کی گم شدگی یا تباہی کی وجہ کیا ہوئی۔

متعلقہ عنوان :