سکھر : نیو پنڈ پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 17:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) ایس ایس پی سکھر کے پریس ترجمان فرحان سرور کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ نیو پنڈ پولیس کا گذشتہ رات قبرستان کے قریب واردات کی نیت سے کھڑے دو ملزمان کیساتھ مبینہ مقابلہ ہوا ہے پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم بنام خالد ولد سعید کھرل کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسکے قبضے سے پسٹل بمعہ گولیا برآمد کر لی ہے جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے اسی طرح تھانہ ائیر پورٹ پولیس کا ڈپٹی باغ کے قریب تین ملزمان کیساتھ مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے ایک ملزم بنام شہباز ولد نذیر زنگیجو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی ہے جبکہ دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ہیں ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے پولیس پارٹیوں کیلئے تعریفی اسناد و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :