سندھ کے وزیر صحت کے دورہ روہڑی اسپتال کے موقع پر معذور ملازم کا تنخواہ کی عدم ادئیگی کے خلاف احتجاج

ہفتہ 23 جولائی 2016 17:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) سندھ کے وزیر صحت کے دورہ روہڑی اسپتال کے موقع پر معذور ملازم کا تنخواہ کا عدم ادائیگی کے خلاف ان کی گاڑی کے سامنے احتجاج ، وزیر صحت سے منتیں کرتے رہے پولیس اہلکاروں ے تلخ کلامی تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ جام مہتاب ڈہر نے آج اچانک روہڑی تعلقہ اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہ دورہ کرکے جب اپنی گا ڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ ایک معذور ملازم نیگذشتہ پندرہ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ان کی گاڑی کے سامنے احتجاج شروع کیا تو وزیر صحت کے گا رڈوں نے اس کا احتجاج ختم کرانے کی کوشش جس پر معذور شخص کے ساتھ ان کی تلخ کلامی ہو ئی معذور ملازم وزیر صحت کو منتیں بھی کرتے رہے مگر انہوں نے ایک نہ سنی اور گا ڑی میں بیٹھ کر چلتے بنے ۔

متعلقہ عنوان :