وزیر صحت سندھ جام مہتاب ڈہر کا اچانک روہڑی کے تعلقہ اسپتال کا دورہ ، ، ڈاکٹرز اور عملہ کی غیر حاضری پر اظہار برہمی

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) سندھ کے وزیر صحت جام مہتاب ڈہر کا اچانک روہڑی کے تعلقہ اسپتال کا دورہ ، ، ڈاکٹرز اور عملہ کی غیر حاضری پر اظہار برہمی ، کا رکردگی پر بھی عدم اطیمنان ، حاضری رجسٹر تحویل میں لے لیا ، ، کا روائی ہو گی اب کوئی رعایت نہیں ہو گی ، ، جام مہتاب ڈہر ، تھرمیں گذشتہ حکومتوں سے زیا دہ سہو لیات فراہم مکرنے کا دعویٰ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر صحت جام مہتاب ڈہر نے ہفتے کے روزاچانک تعلقہ اسپتال کا دورہ کیا ان کے دورے کے موقع پر اسپتال کے متعدد ڈاکٹرز اور عملہ کے افراد غیر حا ضرتھے جس پر وزیر صحت نے اسپتال کا حا ضری رجسٹر اپنی تحویل میں لے لیا اور دورہ کیا تو لو گوں نے اسپتال میں ادویات کی مو جو دگی کے باوجود نہ دینے ، عملی کے نامناسب رویئے کی شکا یات کیں جبکہ وزیر صحت نے خود دیکھا کہ اسپتال میں ادویات تو موجود ہیں مگر مریضوں کو نہیں دی جا رہی ہیں جس پر وزیر صحت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اس مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ اسپتال کے غیر حاضر عملہ اور ڈاکٹرز کے خلاف کا روائی کی جا ئیگی کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام اسپتالوں میں سہولیات موجود ہیں جن کی فراہمی عملہ کی ذمہ داری ہے مگر وہ یہ ذمہ داری ادا نہیں کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میرا دعویٰ ہے کہ تھر میں ہم نے جو سہو لیات فراہم کی ہیں وہ گذشتہ کسی حکومت نے فراہم نہیں کیں جس کو مختلف غیر ملکی اداروں نے بھی سرا ہا ہے ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنا تو آسان ہے مگر کام کرنا مشکل ہے ۔

متعلقہ عنوان :