پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ایم کیو ایم کے ویب ٹی وی کی بندش کی تصدیق کر دی

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ایم کیو ایم کے ویب ٹی وی کی بندش کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم ویب ٹی وی کی بندش کے بعد پی ٹی اے اور پیمرا نے اس معاملے سے لا تعلقی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم بعد میں پی ٹی اے ذرائع نے ویب ٹی وی کی بندش کی تصدیق کر دی۔اس سے قبل پیمرا کا موقف تھا کہ ویب ٹی وی کا لائسنس پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے ۔