سیاست میں عوام کی خدمت کے لیے آیا ہوں ،وزارت کو ئی اہمیت نہیں رکھتی ،شہرام خان ترکئی

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:58

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء )سینئر صوبائی وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے واضح کر دیا ہے کہ سیاست میں عوام کی خدمت کے لیے آیا ہوں میری لیے وزارت کو ئی اہمیت نہیں رکھتی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ کر و ں تو یہی میری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع تر لاندی میں حاجی یعقوب خان اور فہد خان کے حجرے پر پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جب محکمے دیئے گئے تو ان کا بہت برا حال تھا کرپشن عروج پر تھی میرٹ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی تھی آج الحمداللہ کرپشن ختم ہونے کو ہے اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے کسی ایک فرد کے خراب ہونے سے پورے محکمے کو خراب کہنا زیادتی ہو گی ہمارا نظام تب ٹھیک ہوگا جب ہم غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہیں گے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عرصہ دارز سے بند ہسپتالیں کھولے ہیں اور ساتھ وہاں اسٹاف اور ڈاکٹرز بھی مہیا کیے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو ان کا کہنا تھا کہ یوسی ترلاندی میں جرگہ ہال ، ٹیوب ویل ، ٹیکنیکل کالج ، سلولر لائٹس ، روڈ کی کشادگی ، سکول کی اپ گریڈیشن ، تحصیل رزڑ کے لیے گریڈ اسٹیشن ، گلی کوچوں کی پختگی ، کے ساتھ ساتھ اور بہت سارے کام کیے گئے ہیں اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کسی جماعت سے کو ئی خطرہ نہیں اگر اس کو انقصان ہو ا تو اندرونی اختلافات کی وجہ سے ہوگا اس لیے پی ٹی آئی کارکنا ن اندرونی اختلافات ختم کر کے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو منشور لے کر بنی تھی ہم سب کو اس کی کامیابی کے لیے ایک نہ ہوا تو کرپٹ سیاست دان ہمیشہ کے لیے اس ملک کے وسائل پر قابض رہیں گے اس موقع پر افسر ناظم ترلاندی ، ابال ایڈوکیٹ کالو خان ، سرزمین خان ڈسٹرکٹ ممبر نے بھی خطاب کیا ۔