سر حد یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے پشاور میں سیکورٹی فورسز کی خدمات کو خراج تحسین پیش ،پولیس کوپھول پیش کئے

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) سر حد یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے پشاور میں سیکورٹی فورسز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پولیس اور ٹریفک پولیس کو پھول پیش کئے، جس کا مقصد ان کی خدمات کو سراہنا تھا سرحد یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی ٹی کے زیراہتمام ہونے والے منعقدہ پروگرام میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے طلباء وطالبات نے شرکت کی ، پشتخرہ چوک میں پولیس اور ٹریفک پولیس کو پھول دیئے گئے اور ان سے طلبا وطالبات نے بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے عوام کی خدمت کے لئے دن رات اپنی جان کی پروا کئے بغیر فرائض انجام دیتے ہیں گرمی ، سردی ، دن ہو یا رات سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں اہلکاروں نے سرحد یونیورسٹی کے اس اقدام کو سراہا اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی ٹی اسسٹنٹ پروفیسر محمد کامران خان نے بتایا کہ طلباء کے لئے فلاحی کاموں میں حصہ لینا آج کے وقت کی اہم ضرورت ہے آج کا دن اس لئے منانے کی ضرورت پیش آئی کہ سیکورٹی اہلکار ہماری خدمت کے لئے کام کرتے ہیں مگر ہمارے روئیوں کی وجہ سے ان کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :