دبئی:ٹیکسی ڈرائیوروں کو ابتدائی قابلیت ٹیسٹ اپنے ملک میں ہی پاس کرنا ہو گا : آر ٹی اے

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:47

دبئی:ٹیکسی ڈرائیوروں کو ابتدائی قابلیت ٹیسٹ اپنے ملک میں ہی پاس کرنا ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء): دبئی میں ٹیکسی ڈرائیونگ کے معیا رکو بہتر بنانے کے لیے دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے) نے لندن اور سنگاپور کی طرز پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں کے لیئے نئے طریقہ کار کا اعلان کر دیاہے ۔ ڈرائیونگ کے شعبے کے لیئے غیر ملکی افراد کو سب سے پہلے اپنے ہی ملک میں قابلیت کا ٹیسٹ دینا لازمی ہو گا۔

ابتدائی ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے افراد کو امارات میں آنے کے بعد مزید دو ٹیسٹ دینا ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق ہر سال 5000افراد دبئی میں ڈرائیونگ کی ملازمت کے لیئے درخواستیں جمع کر واتے ہیں۔ مستقبل میں دبئی آنے والے ڈرائیوروں کو ابتدائی قابلیت کے ٹیسٹ کے بعد دبئی پہنچتے ہی دو مزید ٹیسٹ دینا ہوں گے ۔ جس میں پہلا ٹیسٹ سننے اور پڑھنے کے متعلق ہو گا۔ جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں ڈرائیور سے کسٹمرز سروس اور ڈائیونگ کے دوران پیش آنے والےمختلف مسائل کو حل کرنے کی مہارت کو جانچا جائے گا۔ ان ٹیسٹوں کو پاس کرنے والے ڈرائیوروں کو 22دن کی ابتدائی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔