خواجہ سرا علی شاہ کے قتل کیس ، شریک ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد ،عدالت سے گرفتار

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پشاورکی مقامی عدالت نے خواجہ سرا علی شاہ کے قتل کیس میں ملوث شریک ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد کردی،ملزم کوکمرہ عدالت سے گرفتارکرلیاہے ۔خواجہ سرا علیشاء کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے الزام میں ملوث شریک ملزم رحمت اللہ نے ایڈیشنل سیشن جج حیات گل کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پیش کی۔

(جاری ہے)

درخواست پر سماعت کے دوران ملزم کا وکیل اپنے دلائل سے فاضل جج کو مطمئن نہ کر سکا جس کے بعد فاضل عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔ درخواست خارج ہونے کے بعد ملزم رحمت اللہ کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کر کے فقیر آباد تھانے منتقل کر دیا گیا۔خواجہ سراء قتل کیس میں مرکزی ملزم فضل گجر پہلے ہی گرفتارہوچکا ہے، کچھ روز قبل خواجہ سراء علی شاہ کوفضل گجر کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئی تھی اورلیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دم توڑگئی تھی ،ہسپتال میں علاج کے دوران غفلت برتنے پر ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی بھی کی گئی ہے ،جس میں انتظامیہ اورڈاکٹروں کوذمہ دار ٹھہرایاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :