گورنمنٹ سکیم کے عازمین حج کا فلائٹ شیڈول وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر مہیا کر دیا گیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) گورنمنٹ سکیم کے عازمین کا فلائٹ شیڈول وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ www.hajjinfo.orgپر مہیا کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کامیاب درخواست دہند گان اپنی حج درخواست یا قومی شناختی کارڈ کا نمبر اینٹر کر کے اپنی پرواز کی تاریخ ‘ وقت‘ مقام روانگی اور ائر لائن کے بارے میں تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں ۔حج کی پروازوں کی حجاز مقدس روانگی 4اگست سے شروع ہو کر 5ستمبر تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :