پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنانا ویژن ہے ‘ صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ویژن ہے کہ پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنایا جائے جس میں صحت اور تعلیم کے تمام ایشوز کو ختم کر کے ترقی وخوشحالی کی طرف بڑھا جائے،بے شک اب ڈینگی ختم ہوچکاہے لیکن مون سون کے موسم کی آمد ہے اس لئے ڈینگی مچھر کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر محکمہ تحفظ ماحولیات کے ساتھ ساتھ تمام محکموں نے ا س سے مقابلے کے لئے حکمت عملی طے کر لی ہے ،اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے اختیارکرنے کے ساتھ ساتھ دوبارہ ذہین نشین کرانا ہے کہ پانی کے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں، پوری آستینوں والے کپڑے بچوں کو پہنائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ، ڈینگی لاروا کے ممکنہ مقامات کی سرویلنس کے لئے پورے پنجاب میں محکمہ تحفظ ماحولیات اپنا کلیدی کردار ادا کررہاہے -ان خیالات کا اظہاریہاں صوبائی وزیر نے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر محکمہ تحفظ ماحولیات کے زیر اہتمام لبرٹی چوک سے حفیظ سینٹر تک ڈینگی کے خاتمے سے متعلق آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا -ا نہوں نے کہاکہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر اس کے تدارک کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرناہے - اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر ا قبال محمد چوہان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب بھر میں ڈینگی کی تلفی سے متعلق سارا سال کام کیاجاتاہے لیکن برسات کے موسم میں اس کام کو مزید تیز کردیا جاتاہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ ڈینگی لاروا کی افزائش ہی نہ ہو-اس لئے محکمہ کے زیر اہتمام سارے صوبے میں ضلعی سطح پر آگاہی سیمینارز او رواکس کا خصوصی اہتمام کیاگیاہے- انہوں نے کہا عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی نمائندوں کا بھر پور سا تھ دیں اور ڈینگی کی ا فزائش کے خاتمہ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں -واک میں سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر اقبال محمد چوہان ، ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات، تمام افسران اور سٹاف نے شرکت کی-

متعلقہ عنوان :