وقاص شاہ قتل کیس کی سماعت ملزم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث 25تک ملتوی کردی گئی

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ قتل کیس کی سماعت ملزم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث 25جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں وقاص شاہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

قاص شاہ کے قتل کے الزام میں ایم کیو ایم کا کارکن سید آصف علی گرفتار ہے ۔ کیس میں وکیل صفائی کی جانب سے گواہ کو پیش کیا جانا تھا ۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔واضح رہے کہ ملزم سید آصف علی کو رینجرز نے شہداد پور سے گرفتار کیا تھا ۔ وقاص شاہ گزشتہ سال13 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے بعد احتجاج میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :