شاہراہ فیصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2روز قبل سالی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) شاہراہ فیصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2روز قبل سالی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم سرکاری ادارے میں ڈرائیور ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پولیس نے 2روز قبل گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی سالی ڈنڈے اور چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے والے ملزم ریاض حسین کو گرفتا ر کرلیا ہے ۔ایس ایچ او شاہراہ فیصل راجہ طارق کے مطابق ملزم سرکاری سرکاری ادارے میں ڈرائیور ہے اور اس نے سالی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔قتل کا مقدمہ شاہرہ فیصل پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :