کراچی،سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق مختارکار رفیق میمن و دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق مختارکار رفیق میمن و دیگر پر فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ ملزمان نے صحت جرم انکار کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں ضلع ٹھٹھہ میں 1307ایکڑ سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ملزمان سابق مختار کار رفیق میمن اور دیگر پر فردجرم عائد کردی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :