کراچی، پولیس انسپکٹر توفیق زاہد کے قتل میں ملوث 2ملزما ن کے جسمانی ریمانڈ میں 26جولائی تک توسیع کردی گئی

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پولیس انسپکٹر توفیق زاہد کے قتل میں ملوث 2ملزما ن کے جسمانی ریمانڈ میں 26جولائی تک توسیع کردی ہے ۔ہفتہ کوپولیس نے انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں انسپکٹر توفیق زاہد قتل کیس میں ملوث 2ملزمان کو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقف اختیار کیاکہ ملزمان ذیشان اور ریحان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے ۔ملزمان سے کیس سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے لہذاان کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے ۔عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظو ر کرتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 26جولائی تک توسیع کردی ہے ۔واضح رہے کہ انسپکٹر توفیق زاہد کو 23اپریل 2004کو سمن آباد کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :