کراچی ،کرپشن میں ملوث سیلز ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ ظفراحمداوردیگر ملزمان پرفرد جرم عائد

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث سیلز ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ ظفراحمداوردیگر ملزمان پرفرد جرم عائدکردی ہے ۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں سیلز ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے کرپشن میں ملوث سیلز ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ ظفراحمداوردیگر ملزمان پرفرد جرم عائدکردی ہے جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :