سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیشرفت ،حماد صدیقی کو مرکزی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کو مرکزی نامزد کرتے ہوئے مقدمے کا ضمنی چالان عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری کیس کے حوالے سے حکومت سندھ نے مقدمے کا ضمنی چالان عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کو مقدمے کا مرکزی ملزم نامزد کیا جائے گا جبکہ سیکٹرانچارج عبدالرحمان عرف بھولا،ملزم زبیرعرف چریا،ادیب اقبال ودیگرکوبھی اس مقدمے میں نامزدکیاجائیگا ۔ایم کیوایم کے کارکنوں کانام فیکٹری مالکان کی جے آئی ٹی کی روشنی میں نامزدہوگا ۔فیکٹری مالکان نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا تھا کہ فیکٹری کوبھتہ نہ دنے کی پاداش میں آگ لگائی گئی تھی ۔ بلدیہ فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ میں256افرادجل کرجاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :