کراچی ، شہری کے اغواء میں ملوث سابق ایس ایچ او مبینہ ٹاوٴن کے خلاف کیس کی سماعت 4اگست تک ملتوی کردی گئی

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شہری کے اغواء میں ملوث سابق ایس ایچ او مبینہ ٹاوٴن کے خلاف کیس کی سماعت 4اگست تک ملتوی کردی ہے ۔عدالت نے کیس کا گواہ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق ایس ایچ او ظفر اور دیگر ملزمان کے خلاف اغوا کیس کی سماعت ہوئی ۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے شہری عبدالرحیم کو اغوا کیا اور اس سے تاوان وصول کیا ۔دوران سماعت عدالت نے کیس کا گواہ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کی سرزنش کی اور اس کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :