کراچی ،امجد صابری کا قاتل ضلع وسطی سے گرفتار ملزم پروفیشنل ٹارگٹ کلر نکلا

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پولیس نے معروف قوال امجد صابری کے مبینہ قاتل کراچی کے ضلع وسطی سے گرفتارکرلیا ہے۔ ملزم ٹارگٹ کلر ہے اور اس نے تین ساتھیوں کے ساتھ وارادت کا اعتراف کر لیاہے۔ ملزم کو جلد اعلی حکام کے سامنے پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلع وسطی پولیس کی ایک ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر امجد صابری کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔

دو ملزموں نے امجد صابری کی ریکی کی اور گرفتار ملزم نے ساتھی کے ساتھ مل کر امجد صابری کو ٹارگٹ کیا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے دائیں جانب سے امجد صابری کی گاڑی پر دروازہ کھول کر فائرنگ کی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کوجلد اعلی ٰحکام کے سامنے پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :