رینجرزاختیارات میں توسیع کا فیصلہ پارٹی قیادت کے مشاورت سے کیا جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرزاختیارات میں توسیع کا فیصلہ دبئی میں پارٹی قیادت کے مشاورت سے کیا جائے گا،کراچی میں صفائی دویاتین دن میں ممکن نہیں ہے اس کے لئے ایک سے دوماہ درکار ہیں۔ہفتہ کووزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو اور دیگر افسران کے ہمراہ شہر کا ہنگامی دورہ کیا اور صحت صفائی سمیت نکاسی آب کے نالوں کا بھی جائزہ لیا ۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ دبئی میں ملکی سیاسی صور تحال سمیت رینجرزاختیارات میں توسیع سے متعلق بھی پارٹی قیادت سے مشاورت کی جائے گی ۔سید قائم علی شاہ نے کہاکہ شہر کے دورے کے دوران کسی نے ماموں نہیں بنایا گاڑی خود چلاکر مختلف علاقوں کا سرپرائزوزٹ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہر سے کچرا ایک یادودن میں اٹھالینا ممکن نہیں ہے تاہم صور تحال بہتر ہورہی ہے ۔

واضح رہے کہ چار روز قبل وزیر اعلی سندھ نے انتظامیہ کو تین دن میں شہر سے کچرا اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے تمام ڈی ایم سیز کے افسران کو وارننگ دی تھی کے اگر کچرا نہیں اٹھا لیا گیا تو ان کے خلاف کاروائی ہوگی لیکن سید قائم علی شاہ کو ہفتہ کے ان علاقوں کا دورا کرایا گیا جہاں سے کچرا اٹھا لیا گیا تھا ۔وزیراعلی سندھ وزیراعلی ہاوٴس سے سیدھے بوٹ بیسن پہنچے برساتی نالے کی صفائی کا جائزہ لیا۔

مائی کلاچی سے سلطان آباد اوروہاں سے صدرالیکٹرونکس مارکیٹ گئے ، ایم اے جناح روڈ سے جیل چورنگی، پرانی سبزی منڈی، کارساز اوربلوچ کالونی سے ہوتے ہوئے نرسری ،ایف ٹی سی اورکالاپل ڈیفنس سے ہوتے ہوئے اخترکالونی پہنچے اورمحمودآباد برساتی نالے کی صفائی کا جائزہ لیا۔وزیراعلی سندھ کورنگی ایکسپریس وے سے ائیرپورٹ گئے جہاں سے وہ دبئی مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :