امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ جلد حل ہوگا اور کشمیر بن کے رہے گا پاکستان، جنرل ریٹائرڈ سینیٹر عبدالقیوم ملک

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:33

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ سینیٹر عبدالقیوم ملک نے کہا ہے کہ 70سال سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہورہا اور اس حوالے سے عالمی اداروں کے ضمیر سوئے ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ جلد حل ہوگا اور کشمیر بن کے رہے گا پاکستان۔مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی حلقے بین الاقوامی سطح پر اپنا کردار ادا کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحقیقی ادارہ مسلم انسیٹیوٹ کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقی ادارہ مسلم انسیٹیوٹ کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کر تا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے ۔

70سال سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا سب کے ضمیر سوئے ہوئے ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کا تحفظ کیا جائے ۔ بد قسمتی سے وہاں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہے ۔سینیٹر عبدالقیوم ملک نے کہا کہ مختلف ممالک میں سفیر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، وہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں اور اسکی بھرپور پرچار کریں ۔

انہوں نے کہا امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ جلد حل ہوگا اور کشمیر بن کر رہے گا پاکستان ۔ ریلی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید ظفر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی ہو رہی ہے یہ کسی تنظیم یا گروپ کی طرف سے نہیں ہو رہی بلکہ ریاست کی طرف سے کی جا رہی ہے ۔بھارت نے نہتے کشمیریوں پر بربریت ، ظلم کیلئے 7سے 8لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں تعینات کی ہوئی ہے جو کشمیریوں پر بربریت ظلم اور دہشتگردی کے پہاڑ کشمیری عوام پر ڈھا رہے ہیں ۔

انہوں مزید کہا کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا پوری دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے آزادکشمیر میں کہا تھا کہ وہ وقت دور نہیں ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کریں ۔

متعلقہ عنوان :