جدہ: چوہوں کی تعداد میں ہوش رباء اضافہ، شہری پریشان

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:30

جدہ: چوہوں کی تعداد میں ہوش رباء اضافہ، شہری پریشان

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء): جدہ کی گلیوں اور محلوں میں چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ماہرین صحت کو شہریوں کی صحت سے متعلق خدشات لاحق ہو گئے ہیں۔ ماہرین ِ صحت نے کہا ہے کہ چوہوں کی تعداد کم کرنے کے لیئے بلیوں کی تعداد بڑھا دینی چاہیئے ۔ لندن میں چوہوں کی تعداد بڑھی تو اس وقت بھی ایسا ہی حل تلاش کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جدہ کے رہائشیوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مسلے کو جلد سے جلد حل کریں۔ چوہوں کی بہتات کی وجہ سے متعدد بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ میونسپل انتظامیہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد دفعہ ان چوہوں کو پکڑنے کے لیئے مہم چلائیں ہیں ۔لیکن ہر دفعہ ان پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔ اسلیئے اب نئی تجویز کے مطابق بلیاں رکھنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ تا کہ اس مسلے ء کو حل کیا جا سکے۔