کابل دھماکے ، حملہ آور نے برقع اوڑھ رکھا تھا ۔ عینی شاہد

حملہ آوروں کی تعداد تین تھی ، ایک نے خود کو دھماکے سے اُڑایا۔ افغان حکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جولائی 2016 16:28

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2016ء) : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جن میں 50 افراد ہلاک جبکہ 170 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق بظاہر یہ دھماکے خود کُش معلوم ہوتے ہیں۔ عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آور نے برقع اوڑھ رکھا تھا۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ ہزارہ برادری کے احتجاجی مظاہرے کے دوران ہوا۔ افغان حکام نے بتایا کہ حملہ آور تعداد میں تین تھے اور مظاہرے میں ہی موجود تھے۔ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جبکہ دوسرے حملہ آور کی جیکٹ نہ پھٹ سکی۔ افغان حکامم نے بتایا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے تیسرے حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

متعلقہ عنوان :