علامہ مفتی کفایت حسین نقوی کی وزیراعظم محمد نواز شریف ،ڈاکٹر آصف کرمانی ، وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر اورراجہ فاروق حیدر کو آزاد کشمیر میں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:23

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) سینئر رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ مفتی کفایت حسین نقوی نے وزیراعظم محمد نواز شریف ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی ، وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر اور پی ایم ایل این کے صدر راجہ فاروق حیدر کو آزاد کشمیر میں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس مرتبہ ملک کی اکثریت نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کا ساتھ دیا ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کو اس شکست سے اپنی پانچ سالہ غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود سمیت وہاں پر ترقی کے کام کرے گی۔