حاجی لیاقت گوندل کو مسلم لیگ پنجاب کا نائب صدر مقررکردیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جولائی 2016 16:04

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی2016ء) :پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے حاجی لیاقت خان گوندل آف گڑھ قائم کو نائب صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے امید ظاہر کی کہ حاجی لیاقت خان گوندل اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کریں گے اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کیلئے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :