دبئی:ڈریگن مارٹ ٹو پر 200درہم کی خریداری کرنے والوں کے لیئے بیش قیمت انعامات کی پیشکش

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:01

دبئی:ڈریگن مارٹ ٹو پر 200درہم کی خریداری کرنے والوں کے لیئے بیش قیمت ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء):متحدہ عرب امارات میں گرمیوں کے موسم میں مختلف شاپنگ مالز انعامی سکیموں کا اعلان کرتے ہیں۔ اس ماہ ڈریگن مارٹ ٹو شاپنگ سنٹر کی انتطامیہ کی طرف سے اپنے گاہکوں کے لیئے کم سے کم 200درہم کی خریداری پر بیش قیمت انعامات رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈریگن شاپنگ سنٹر کی انتظامیہ کہا کہنا ہے کہ 200 درہم کی خریداری پر 25درہم سے لیکر 1500درہم تک کے ووچرز بھی دیئے جا رہے ہیں۔ہفتہ وار 10,000درہم انعام بھی دیا جاتا ہے ۔ ڈریگن مارٹ ٹو پر ہول سیل ریٹ پر متعدد اشیا ء دستیاب ہیں ۔ جس کا گاہکوں کو الگ فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق یہ پیشکش محدود مدت کے لیئے ہے ۔ اس کے بعد نئی پیشکش بھی شروع کی جائے گی ۔