ایس ایچ اوگلبرگ سے چوری شدہ کار برآمد،انکوائری شروع کردی گئی۔پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جولائی 2016 15:58

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی2016ء) :ایس ایچ اوگلبرگ جمشید ورک سے چوری شدہ کار برآمد ہوئی ہے،ایس ایچ او نے گاڑی مال خانے میں جمع کروانے کی بجائے اپنے استعمال میں رکھی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ سے چوری کی گاڑی برآمد ہوئی ہے جس کو ایس ایچ او نے مال خانے میں جمع نہیں کرایا بلکہ ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتا رہا۔واقعے پرایس پی پولیس گلبرگ کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :