قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی ایشورنس کمیٹی کی زیرنگرانی اساتذہ کی قدروپیمائی کا عمل شروع

ہفتہ 23 جولائی 2016 15:36

گلگت ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے زیرنگرانی مین کیمپس کے اساتذہ کی اہلیت اور خامیوں کا اندازہ لگانے کے لئے قدروپیمائی کا عمل شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس عمل کے دوران تقریبا 2500سے زائد طلباء و طالبات سے اساتذہ کی صلاحیت، اہلیت اور قابلیت کے حوالے سے تحریری طور پر سوالات پوچھے گئے، جس کے بعد طلباء کے جوابات کو مخصوص مشین سے گزار کر رزلٹ تیار کئے جائیں گے۔

اس قدروپیمائی اور جانچ پڑتال کے عمل کے ذریعے اساتذہ میں موجود خامیوں اور کمزوریوں کے علاوہ ان کی اہلیت کا اندازہ لگایا جائیگا اور اس کی مکمل رپورٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بھجی جائے گی ۔مین کیمپس میں قدروپیمائی کا عمل کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے ڈائریکٹر میر تعظیم اخترکی سربراہی میں قائم کمیٹی 10دن کے اندر مکمل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :