دبئی:نشہ آور گولیاں بیچنے والے ایشیائی شہری کو 50,000درہم جرمانہ اور عمر قید کی سزا

ہفتہ 23 جولائی 2016 15:34

دبئی:نشہ آور گولیاں بیچنے والے ایشیائی شہری کو 50,000درہم جرمانہ اور عمر ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء): دبئی اپیلٹ کورٹ نے منشیات کے مقدمے میں ایک بنگلہ دیشی شہری کی اپیل مسترد کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی شہری کو پچھلے سال ایک اماراتی شہری کو ممنوعہ ”methamphetamine“ گولیاں بیچتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم سے نشہ آور گولیاں بھی برآمد کر لیں تھیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ کریمنل عدالت نے بنگلہ دیشی شہری کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔

لیکن مذکورہ شہری نے اپیلٹ کورٹ میں اپیل دائر کر دی تھی۔ جہاں آج اس کی اپیل کو مسترد کر دیا گیا اور سزا کو بحال رکھا گیا ہے. بنگلہ دیشی شہری کو تیس دن کے اندر کاسیشن عدالت میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہے ۔ جہاں اس مقدمے کی دوبارہ سماعت ہو اپیل کرنے کی صورت میں دوبارہ سماعت ہو گی۔