پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2015-16ء کے بجٹ اور اخراجات کی منظوری

ہفتہ 23 جولائی 2016 15:32

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2015-16ء کے بجٹ اور اخراجات کی منظوری دیدی ۔ اسی طرح مالی سال 2016-17ء کیلئے ایک کروڑ 82لاکھ روپے کا بجٹ بھی منظور کر لیا۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس پی سی بھور بن میں پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں پشاور سے حبیب اللہ خٹک ، اسلام آباد سے بلال ستی ، کشمیر سے پروفیسر الیاس ایوب ، بہاولپور سے سید سلمان بخاری ، فیصل آباد سے انور علی سیال اور کراچی سے تعلق رکھنے والے عمران احمد شیخ ڈائریکٹرز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر مالی سال 2015-16ء کے بجٹ اور اخراجات کی منظوری دیدی گئی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رواں مالی سال 2016-17ء کیلئے ایک کروڑ 82لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ جس میں سے ایک کروڑ 60لاکھ روپے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) فراہم کرے گا جبکہ باقی رقم سپانسر شپ کے ذریعے پوری کی جائیگی۔ اجلاس میں ملک میں پی بی سی سی کے موجود کلبوں کی اصلاحات کیلئے کئی قوانین منظور کئے ۔

متعلقہ عنوان :