وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سٹیٹ بنیک کراچی میں اجلاس

ہفتہ 23 جولائی 2016 15:30

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سٹیٹ بنیک کراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں میکرو اکنامک صورتحال اور بالخصوص مالیاتی شعبہ کی کارکردگی اورآئی ایم ایف کے 12ویں جائزہ اجلاس کی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا جو جولائی 2016ء کے آخری ہفتہ میں دبئی میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران جون 2016ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران مالیاتی شعبہ کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔ اس دوران زرمبادلہ کے قومی ذخائر 23ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ۔ وزیر خزانہ نے ملک کی میکرواکنامک صورتحال پر تسلی کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام شعبوں کو اصلاحات کے عمل پر کام جاری رکھنا چاہئے جو گزشتہ تین سال سے جاری ہیں۔ اجلاس میں سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :