کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں دو گروپوں میں تصادم ،دو افراد زخمی،ہسپتال منتقل

ہفتہ 23 جولائی 2016 15:30

کوئٹہ۔23جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں دو گروپوں میں تصادم ،دو افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں بس اسٹینڈ پر دو گروپوں میں اچانک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد محمد نسیم اور حضرت علی زخمی ہوگئے پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :