فرنٹیئرکو ر بلوچستان کی کوئٹہ اور تربت میں کارروائی،مشرقی بائی پاس پر 4مشتبہ افراد گرفتار،تربت میں سڑک کنارے نصب کو برآمد کرکے ناکارہ بنادیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 15:30

کوئٹہ۔23جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر فرنٹیئرکور بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے 4مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا،سرکاری ذرائع کے مطابق ہفتہ کو فرنٹیئرکور بلوچستان نے مشرقی بائی پاس پر فرنٹیئرکور بلوچستان نے کارروائی کے دوران 4مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء فرنٹیئرکور بلوچستان نے تربت کے علاقے میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکا م بنا دیا ،سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ ہفتہ کو فرنٹیئرکور بلوچستان نے تربت کے علاقے زربنگ میں سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم کو برآمد کرکے ناکارہ بنادیا ،مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :