سرگودھا ریجن میں اتوار کے روز سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کی ہدایت

ہفتہ 23 جولائی 2016 15:29

سرگودھا۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء)سرگودھا ریجن میں اتوار کے روز سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے ڈی آئی جی سرگودھا کے حکم پر چاروں اضلاع کے 104 سے زائد گرجا گھروں میں سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیساتھ ساتھ خیبر پختونخواہ سے ملنے والے سرحدی علاقے پر پولیس کے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جو گاڑیوں کی تلاشی لینے کے بعد ہی داخل ہونے کی اجازت دیگی ۔