افغان دارالحکومت کابل میں دو دھماکے ، 50 افراد ہلاک متعدد افراد زخمی ۔ افغان میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جولائی 2016 15:29

افغان دارالحکومت کابل میں دو  دھماکے ، 50 افراد ہلاک متعدد افراد زخمی ..

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2016ء) : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 170 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکہ پاور اسٹیشن کی تعمیر کے خلاف احتجاج کے دوران ہوا۔ افغان میڈیا نے دھماکے میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان وزارت داخلہ کے مطابق بظاہر یہ دھماکے خود کُش معلوم ہوتے ہیں۔ عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آور نے برقع اوڑھ رکھا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ ہزارہ برادری کے احتجاجی مظاہرے کے دوران ہوا۔ افغان حکام نے بتایا کہ حملہ آور تعداد میں تین تھے اور مظاہرے میں ہی موجود تھے۔ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جبکہ دوسرے حملہ آور کی جیکٹ نہ پھٹ سکی۔ افغان حکامم نے بتایا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے تیسرے حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

متعلقہ عنوان :