ریاض: جنرل سیکٹریٹ نے کولڈ ڈرنکس پر ٹیکس لگانے کا عندیہ دے دیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 15:10

ریاض: جنرل سیکٹریٹ نے کولڈ ڈرنکس پر ٹیکس لگانے کا عندیہ دے دیا

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء): سعودی جنرل سیکٹریٹ کونسل نے کاربونیٹڈ واٹر پر مشتمل کولڈ ڈرنکس پر ٹیکس لگانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ کونسل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کولڈ ڈرنکس پر چینی کی مقدار کے حساب سے ٹیکس لگایا جائے گا۔ کونسل کے اراکین نے اس ٹیکس کو لگانے کے لیے انتطامات شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں pepsicoکو خط ارسا ل کیا ہے کہ وہ ان کولڈ ڈرنکس میں کیلوریز کی مقدار کم کریں۔

کمپنی سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ شہریوں میں کیلوریز سے آگاہی مہم کا آغاز بھی کریں ۔تا کہ سعودی شہریوں میں بڑھتے ہوئے وزن اور کیلوریز کی زیادتی سے ہو نے والے نقصانات سے آگاہ کیا جا سکے۔ بین الاقوامی طور پر شہریوں میں کم چینی والے کولڈ ڈرنکس کے لیئے مختلف پروگرام کیے جاتے ہیں۔ جن میں شہریوں کو ان چینی کے زیادہ استعمال کے نقصانات سے آگاہی دی جاتی ہے۔