دھرنے والے پھر بلوں سے باہر آ گئے، آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد ہوش کے ناخن لیں ‘ شہباز شریف

ہفتہ 23 جولائی 2016 15:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے والے پھر بلوں سے نکل آئے ہیں اور یہ لوگ ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں لیکن عوام دھرنوں کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ دھرنے والے آزاد کشمیر الیکشن کے بعد ہوش کے ناخن لیں لیکن یہ پھر اپنے بلوں سے باہر نکل آئے ہیں اور ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیوں آپ قوم کو دھرنوں کی نذر کرنا چاہتے ہیں اور کیوں ترقی کے سفر کو دھرنوں سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ عوام دھرنوں کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور پشاور سے کراچی تک پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :