چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عدلیہ کی جانب سے ایدھی فاونڈیشن کے لیے اکھٹاکیاگیا1کروڑبیس ہزارکا فنڈکاچیک سعد ایدھی کے حوالے کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 جولائی 2016 15:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی۔2016ء) عبدالستار ایدھی کے انتقال کے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے ایدھی فاونڈیشن کے لیے پنجاب بھر کی عدلیہ کے ججز کو مراسالہ بھجوایاتھا کہوہ ایدھی فاونڈیشن کے لیے فنڈ جمع کروائیں اس معاملہ پر پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ نے ایدھی فاونڈیشن کے لیے1کروڑ 20ہزارروپے کے فنڈ ہائیکورٹ میں جمع کروادیا چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے فنڈ کی رقم عبدالستارایدھی کے پوتے سعد ایدھی کے حوالے کردی