دھرنے والے پھر بلوں سے نکل آئے ، یہ ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں‘وزیراعلی پنجاب

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:57

دھرنے والے پھر بلوں سے نکل آئے ، یہ ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں‘وزیراعلی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے والے پھر بلوں سے نکل آئے ہیں اور یہ لوگ ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں لیکن عوام دھرنوں کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقہ کالا شاہ کاکو میں ایک تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے شہبا زشر یف نے کہا کہ دھرنے والے آزاد کشمیر الیکشن کے بعد ہوش کے ناخن لیں لیکن یہ پھر اپنے بلوں سے باہر نکل آئے ہیں اور ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیوں آپ قوم کو دھرنوں کی نذر کرنا چاہتے ہیں اور کیوں ترقی کے سفر کو دھرنوں سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ عوام دھرنوں کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور پشاور سے کراچی تک پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :