نیب نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر لیسکوایکسیئن شیخوپورہ سمیت چار اہلکار وں کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:55

لاہور/شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) نیب نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر لیسکوایکسیئن شیخوپورہ سمیت چار اہلکار وں کو گرفتار کر لیا۔ نیب نے لیسکو ایکسئین شیخوپورہ عزیز الرحمان سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان پر کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار اہلکاروں میں عزیز الرحمان ، احمد شہزاد ، محمد نعیم اور شفقت محمود شامل ہیں۔لیسکو ایکسئین شیخوپورہ عزیز الرحمان پر بلوں میں زائد وصولی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :