پانامہ لیکس معاملہ نان ایشو ہے، اسے جان بوجھ کر بڑھا چڑھا کر پیش جا رہا ہے‘وفاقی وزیر پیٹرولیم

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ نان ایشو ہے اسے جان بوجھ کر بڑھا چڑھا کر پیش جا رہا ہے(ن)لیگ کو آزاد کشمیر میں توقع سے زائد نشستیں ملیں ، آزاد کشمیر میں(ن)لیگ کو کامیاب کر کے عوام نے کشمیر پالیسی کی حمایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کو آزاد کشمیر میں توقع سے زائد نشستیں ملی ہیں اورآزاد کشمیر میں(ن)لیگ کو کامیاب کر کے عوام نے ہماری کشمیر پالیسی کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ نان ایشو ہے جسے جان بوجھ کر بڑھا چڑھا کر پیش کیاجا رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں نوازشریف نے تکبر کبھی نہیں کیا، وزیراعظم اور آرمی ملاقات کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ معمول کے معاملات ہیں جو ملکی مفاد کے لئے بہت ضروری ہیں اور یہ چلتے رہتے ہیں اس ملاقات کو زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :