دبئی: پولیس اہلکاروں سے بھاگنے والا غیر ملکی کسٹمز اہلکار کے ہتھے چڑگیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:45

دبئی: پولیس اہلکاروں سے بھاگنے والا غیر ملکی کسٹمز اہلکار کے ہتھے چڑگیا

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2016ء): دبئی میں رہائش پذیر غیر قانونی شہری کو پولیس اہلکارتحقیقات کے لیئے لے کر جارہے تھے ۔ کہ غیر ملکی شہری پولیس کار کا دروازہ کھول کر بھاگ گیا ۔ لیکن سامنے سے گزرنے والے کسٹمز اہلکار نے پولیس اہلکاروں کو اس کے پیچھے بھاگتے دیکھ کر مذکورہ غیر ملکی کو شہری دبوچ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوگینڈا کا ایک شہری ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد بھی دبئی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔

(جاری ہے)

پچھلے دنوں روٹین کی چیکنگ کے دوران جب پولیس اہلکارو ں نے یوگینڈ ا کے شہری سے اماراتی آئی ڈی مانگی۔ پولیس اہلکاروں کو اس غیر ملکی کی شکل اور آئی ڈی والی تصویر مختلف لگی ۔ پولیس اہلکاروں نے غیر ملکی کو تفتیش کے لیئے اپنی گاڑی میں بیٹھا لیا ۔ مذکورہ غیر ملکی شہری نے موقع ملتے ہی گاڑی کا دروازہ کھول کر دوڑ لگا دی۔ لیکن وہاں سے گزرنے والے کسٹمز اہلکار نے شک پڑنے پر اسے پکڑ لیا ۔ پولیس تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ جو آئی ڈی اس نے پولیس والوں کو دکھائی تھی ۔ وہ آئی ڈی اس نے اپنے ایک دوست کی چرائی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ عدالت بھجوادیا ہے ۔