جاوید آفریدی کے والد کے انتقال پر شہریار سجاد کھوکھر، شہباز سینئر کا اظہار تعزیت

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی۔2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار احمد خان، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر ، بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے پشاور زلمی کے مالک مسٹر جاوید آفریدی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں عہدیداروں نے پاکستان سپورٹس کیلئے جاوید احمد آفریدی کی خدمات اور سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔