شاد مان کے قریب ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی ، امدادی ٹیمیں روانہ

ہفتہ 23 جولائی 2016 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی۔2016ء) شاد مان کے قریب ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد متاثرہ علاقے کو خالی کر دیاگیا ہے جبکہ امدادی ٹیمی روانہ کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شادمان کے قریب واقع ہسپتال میں آگ لگ گئی جس کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور فائر برگیڈ کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ہستپال کے متاثرہ حصے کو خالی کرا لیا گیا ہے اور مریضوں کو دیگر وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔